ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مزید 2مریض دم توڑگئے

46 / 100

اسلام آباد:ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے17 ہزار872 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 449افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید دو افراد انتقال کر گئے جبکہ 158 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.51 ریکارڈ کی گئی۔

Comments are closed.