امریکہ ،بندر نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

45 / 100

فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بندر نے 911 پر کال کرکے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کی کاؤنٹی شیرف پولیس کو گزشتہ ہفتے ایک ایمرجنسی فون کال موصول ہوئی لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ یہ کال کسی شہری کی نہیں بلکہ ایک بندر کی تھی۔

پولیس نے کال موصول ہونے پر ہیلو ہیلو کرتی رہی جب کہ دوسری جانب سے کال کرنے والے نے کچھ دیر بعد فون بند کردیا، جس پر پولیس نے اسی نمبر پر دوبارہ فون کیا تو جواب موصول نہیں ہوا۔

پولیس نے کال ٹریس کی تو حیران رہ گئی کہ وہ ایک چڑیا گھر کا نمبر تھا اور مزید حیرانی اس وقت ہوئی جب پولیس کو پتہ چلا کہ فون کرنے والا کوئی مصیبت زدہ انسان نہیں بلکہ ایک بندر تھا۔

Comments are closed.