ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 مریض جان کی بازی ہار گئے

46 / 100

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے22 ہزار679 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 578افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.55 ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 2 افراد انتقال کر گئے جبکہ 159 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

Comments are closed.