طالبہ خدیجہ پر تشدد ، ملزمہ ماہم سمیت 6ملزمان گرفتار، گھر سے شراب بھی برآمد

64 / 100

فوٹو: انا شیخ ، ماہم فائل

فیصل آباد: طالبہ خدیجہ پر تشدد ، ملزمہ ماہم سمیت 6ملزمان گرفتار، گھر سے شراب بھی برآمد ہو گئی ، پورے گھر والوں نے مل کر میڈیکل کی طالبہ خدیجہ غفور کو گھر سے اغوا کرکے اپنے گھر لے جا کر جوتے چاٹنے پر مجبور کیا اور بال کاٹے تھے۔

ماہم مبینہ طور پر ملز مالک کی مبینہ بیوی ہے جب کہ اس کی پہلی بیوی کو وہ طلاق دے چکا ہے ، بتایا جاتا ہے کہ ویڈیو میں خدیجہ پر چیخنے والی یہی ماہم ہے جب کہ موقع پر دیگر ملزمان اور اناشیخ بھی موجود تھی اور اغوا کرکے لانے والے ملزمان بھی۔

فیصل آباد میں نجی ملز کے مالک کے خلاف تھانہ ویمن میں درج مقدمہ کے مطابق ملزم اسکی کلاس فیلو کا والد ہے جو اسے شادی کرنے پر مجبور کر رہا تھا جبکہ شادی سے انکار پر ملزم نے اپنی بیٹی انا فاطمہ، ملازمہ ماہم اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ خدیجہ کو اسکے گھر سے اغواء کرلیا ۔

اس نے خدیجہ غفور کو اپنے گھر لے جا کر اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے بعد اسکے سر کے بال بھی کاٹ دئیے، اس سے پہلے مبینہ طور پرجنسی ہراساں بھی کیا گیا۔

ویڈیو بنا کر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ملزم خاندان کے خلاف کارروائی کی گئی ، پولیس نے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم اور خاتون ماہم سمیت چھ افراد کو حراست میں بھی لے رکھا ہے اور ماہم کو عدالت پیش کیاگیا۔

http://

گرفتاری کے عمل کے دوران ملزم کے گھر کی تلاشی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں، پولیس نے واقعات کے مقدمات بھی درج کر رکھے ہیں۔

پولیس کی جانب سے ملزمہ ماہم بی بی کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،جس کے بعدگرفتار ملزمہ ماہم کو عدالتی حکم پر جوڈیشل ریمانڈ پر عدالت منتقل کردیا گیا ۔

ملزم شعیب، اصغر، فیضان، طیب کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھانہ ویمن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ مرکزی ملزم کے گھر کی تلاشی کے دوران بھاری تعداد میں شراب کی بوتلیں اور بھاری مقدار میں جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

جس کا مقدمہ تھانہ کھرڑیانوالہ میں درج کیا گیا ہے، جس میں پولیس کی جانب سے مرکزی ملزم کو جڑانوالہ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم کی شراب نوشی کے مقدمہ میں 50 ہزار کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کرلی گئی۔

طالبہ خدیجہ پر تشدد کیس پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے جامع رپورٹ بھی طلب کرلی گئی جبکہ چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ہیومن رائٹس کی جانب سے بھی معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

http://

سٹی پولیس آفیسر عمر سعید ملک کی جانب سے مقدمہ میں نامزد ملزمہ انا کو بیرون ملک بھاگنے سے روکنے کیلئے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے اور اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن ونگ ایف آئی اے اسلام آباد کو درخواست دی گئی ہے۔

Comments are closed.