ملک بھر میں کورونا کے باعث مزید5 مریض دم توڑ گئے

46 / 100

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے باعث مزید5 مریض انتقال کر گئے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 19 ہزار 312 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 72 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 526 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، عالمی وبا کے باعث مزید 5 مریض انتقال کر گئے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 156 کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔

Comments are closed.