میڈیکل کی طالبہ اغوا، جوتے چٹوائے، بال کاٹ دیئے ، ویڈیووائرل

فیصل آباد: فیصل آباد میں شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ اغوا، جوتے چٹوائے، بال کاٹ دیئے ، ویڈیووائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اور مواد کے مطابق فیصل آباد کے معروف بزنس مین نے شادی سے انکار پر طالبہ کو اغواء کیا۔

ملزم اور اس کے اہل خانہ نے لڑکی کو اپنے گھر لے جا کر اس پر تشدد کیا اور جوتے چاٹنے پر مجبور کیا۔ ملزمان نے لڑکی بال بھی کاٹے.

افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس نے کارروائی کی اور چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔۔ پولیس کے مطابق سی پی او فیصل آباد کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سوشل میڈیا پر شہریوں کی طرف سے سخت ردعمل کااظہار کیا جارہاہے لوگ بال کاٹنے اور تشدد کرنے والی عورتوں کی بھی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔

0Shares

Comments are closed.