پاکستان شکست کے قریب پہنچ کر 16 رنز سے جیت گیا

53 / 100

 روٹر ڈیم : پاکستان شکست کے قریب پہنچ کر 16 رنز سے جیت گیا، نیدرلینڈ کو ناتجربہ کاری کے باعث پہلے ایک روزہ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

روٹر ڈیم میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم نے 315رنز کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورزمیں 8 وکٹوں کے نقصان پر 298رنز پر ہمت ہار گئی۔

نیدر لینڈ کی طرف سے تین نصف سنچریاں بنیں،وکرم جیت سنگھ 65،ٹام کوپر65 اورکپتان اسکاٹ ایڈورڈ    نے 71 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے حارث روف اور نسیم شاہ نے تین تین وکٹیں حاصل کی، نواز اور وسیم کو ایک ایک وکٹ ملی۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کو پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پرتین سو چودہ رنز بنائے، فخرزمان نے ایک سو نو، بابراعظم چوہتر، شاداب خان اڑتالیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ان کے علاوہ آغاسلمان نے ستائیس ، خوشدل شاہ اکیس، رضوان چودہ اور امام الحق صرف دو رنز بنا سکے، نیدر لینڈ کی طرف سے لاگن وین بیک اورڈی لیڈی نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ایک وکٹ ویویان کنگما کے حصے میں آئی۔نیدر لینڈ نےتینتیس اوورزتک ایک سو سڑسٹھ رنزبنائے تھے اور ان کے پانچ کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے۔

Comments are closed.