نوازشریف کوانجائباکا درد،گردوں کی خرابی،ڈاکٹرزکامکمل آرام کامشورہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کا  شریف میڈیکل کمپلیکس لاہور میں طبی معائنہ، انجائنا کے درد کے باعث ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا، گردوں کے کام میں خرابی پر اظہار تشویش

ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کیا گیا۔

معالجین نے سابق وزیراعظم کی صحت کی صورتحال، کیفیات اور علامات کا جائزہ لیا گیا، میڈیسن، نیفرالوجی اور یورالوجی کے پروفیسرز نے مشاورت کی اور طبی تشخیص کی، ڈاکٹروں نے انجائبا کے درد اور گردوں کے کام کی خرابی پر تشویش کا اظہار کیا۔

ابتدائی طور پر ادویات تجویز کیں جبکہ مزید حکمت عملی ان ادویات کے اثرات دیکھنے کے بعد طے ہوگی، انجائنا درد کے باعث معالجین نے نواز شریف کو مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی۔

نواز شریف کا کل دوبارہ تین بجے شریف میڈیکل سٹی میں سابق۔وزیراعظم کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔

8Shares

Comments are closed.