کورونا وائر س سے متاثرہ مزید 9مریض دم توڑ گئے

46 / 100

اسلام آباد: ملک میں کورونا کی چھٹی لہر میں مزید شدت آنے لگی ۔چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 9 مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 20 ہزار949 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 806 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.85 ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 9مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ 160 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments are closed.