وزیراعظم عمران خان کی عطاءاللہ مینگل کو تحفظات دورکرنےکی یقین دہانی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اخترمینگل کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، عمران خان کی تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی۔

حکومت کی اتحادی جماعت کے سربراہ اختر مینگل نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں لاپتہ افراد، بلوچستان میں پانی کا مسلئہ، افغان مہاجرین کی واپسی کا معاملہ اٹھایا۔

ملاقات میں بلوچستان سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ بلوچستان سے سینیٹ نشست پر ہونے والے اختلافات بھی زیر بحث آئے۔

اس موقع پر اخترمینگل کا کہنا تھا کہ میری سیاست کا مقصد 6 نکاتی ایجنڈا ہے، اگر 6 نکات پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے لاپتہ افراد کے حوالے سے اقدامات پر اختر مینگل کو اعتماد میں لیا اور ان کے 6 نکاتی مطالبات ماننے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ادارے مشترکہ طور پر کام کررہے ہیں۔ جب کہ بلوچستان میں پانی کا مسلئہ حل کرنے کا ٹاسک یار محمد رند کو دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 29 اور 30 مارچ کو بلوچستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا، اور دورے کے دوران اخترمینگل سے دوبارہ ملاقات کا عندیہ دیا۔

یاد رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی قومی اسمبلی میں 4 نشستیں ہیں اور 2018 کے انتخابات کے بعد اس نے حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments are closed.