چین سے پاکستان کو2ارب 20کروڑ روپے مل گئے

کراچی(ویب ڈیسک) ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ چین سے پاکستان کو 2 ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر کے مطابق مرکزی بینک کوچین سے 15 ارب یوان موصول ہوئے ہیں۔

چین سے ملنی والے یوان کی مالیت 2.2 ارب ڈالر کے مساوی ہے، حکومت پاکستان نے چین سے 15 ارب یوان قرض لیا ہے۔

ادھر ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل ہوگئے ہیں، چینی قرض سے کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا جب کہ چین سے ملنے والے قرض کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر17 ارب81 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

Comments are closed.