سینئر صحافی اور اینکرعمران ریاض خان کو گرفتار کر لیا گیا

52 / 100

  اٹک: سینئر صحافی اور اینکرعمران ریاض خان کو گرفتار کر لیا گیا، انھیں اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی عمران ریاض خان کو پولیس اسلام آباد ٹول پلازہ سے حراست میں لے کر روانہ ہوگئی۔

اٹک پولیس کا کہنا ہے کہ عمران ریاض کے خلاف پنجاب کی حدود اٹک میں ایف آئی آردرج ہے،پولیس کے مطابق عمران ریاض کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران ریاض خان کو اٹک پولیس نے گرفتار کیا اور ان کی گرفتاری کے وقت پندرہ ایس ایچ اوز موجود تھے۔

عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق نے سینئر صحافی کی گرفتاری کی تصدیق کردی،میاں علی اشفاق کا کہنا ہے کہ عمران ریا ض خان کے ساتھ پشاور کے صحافی بھی موجود تھے۔

انھوں نے بتایا کہ جب عمران ریاض کو گرفتار کیا گیا تو وہ موبائل پر میرے ساتھ رابطے میں تھے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا واضح حکم ہےعمران ریاض کو گرفتارنہیں کیا جاسکتا۔

عمران ریاض کی گرفتاری کی ٹوئٹ بھی کی جس کو ٹوئٹرنے ہٹا دیا،وکیل نے بتایا کہ سینئر صحافی کی گرفتاری پر توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔

عمران ریاض کی گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم ہے اجازت کے بغیر کسی صحافی کو گرفتارنہیں کیا جائے گا۔

وکیل نے بتایا کہ عمران ریاض خان کے خلاف اب تک 30 سے زائد جعلی ایف آئی آر درج کی گئیں ان تمام ایف آئی آر کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ گئےعدالت نے ضمانت دی۔

Comments are closed.