پنجاب میں 100 یونٹ استعمال کرنے والوں کی بجلی مفت کرنے کا اعلان

55 / 100

اسلام آباد: پنجاب میں 100 یونٹ استعمال کرنے والوں کی بجلی مفت کرنے کا اعلان، یہ اعلان وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی طرف سے کیا گیا ہے.

حمزہ شہباز نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ آج بجلی مہنگی ہے، بجلی کا بل آتا ہے تو قیامت ڈھاتا ہے، غریب کا کچن مشکل سے چل رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں یہ اعلان اس لیے نہیں کر رہا کہ سیاست بچے، جائزہ لے رہے ہیں سولر پاور سے متبادل توانائی فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو اربوں روپے کا ریلیف دے رہے ہیں، 100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو مفت بجلی فراہم کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا پلاننگ ہے غریب کو سولر پینل دیں، سبسڈی ایسے متبادل سے تبدیل ہو، جہاں سولر پینل لگا ہو۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ سخت فیصلے ہیں، ہر فیصلے کی سیاسی قیمت ہے، لوگوں کو سیاست سے ہٹ کر ریاست کی فکر کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری نیت ہے پاکستان کو دوبارہ وہیں لائیں جہاں ترقی کا سفر رکا تھا، آج ہمیں اس ملک کو بچانا ہے، مہنگائی کے جن کو بھی آہستہ آہستہ بوتل میں بند کریں گے۔

Comments are closed.