شاہین شاہ آفریدی خیبرپختونخوا پولیس کے ڈی ایس پی بن گئے

55 / 100

پشاور:قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی خیبرپختونخوا پولیس کے ڈی ایس پی بن گئے، انھیں اعزازی خیرسگالی سفیر مقرر کر کے،آئی جی معظم جاہ انصاری نے شاہین شاہ آفریدی کو ڈی ایس پی کا رینگ لگایا۔

،شاہین شاہ آفریدی کو پشاورپولیس لائنز میں تقریب کے دوران آئی جی معظم جاہ انصاری نے ڈی ایس پی کے رینک لگائے، خیر سگالی سفیر کی تقریب میں آئی جی کے علاوہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہزاد بنگش اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

شاہین شاہ آفریدی نے رینک لگنے کے بعد پہلا سلیوٹ اپنے والد جبکہ دوسرا سلیوٹ آئی جی خیبر پختونخوا کو کیا، قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ اصلی ہیرو ہم نہیں پشاور پولیس کے جوان ہیں ۔

Comments are closed.