راولپنڈی اسلام آباد میں 2دن کیلئے میٹرو بس سروس بند

راولپنڈی(زمینی حقائق) یوم پاکستان پریڈ کے دوران سکیورٹی برقرار رکھنے کیلئے جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس بند کردی گئی۔

یوم پاکستان پریڈ تقریب کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس 2 روز کے لیے بند کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ ذرائع کے مطابق یوم پاکستان پریڈ کی خصوصی تقریب کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان میٹرو بس سروس 23 مارچ کی سپہر 3 بجے تک بند ہوگی۔

اس سے قبل سٹی ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان کے موقع تمام پبلک ٹرانسپورٹ اڈے بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

Comments are closed.