چیف جسٹس نے اسد منیر کی خود کشی پر پہلا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیف جسٹس آ ف پاکستان نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کے خودکشی سے پہلے لکھے گئے خط پر نوٹس لے کر نیب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کی طرف سے خودکشی سے قبل چیف جسٹس کا لکھا گیا خط سپریم کورٹ کو موصول ہوگیا۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے خط پر نوٹس لے لیا ہے اورچیئرمین نیب سے رپورٹ طلب کرلی۔یار رہے کہ چیف جسٹس اف پاکستان نے منصف اعلی کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا نوٹس لیا ہے ۔

بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیرنے 14مارچ کو خود کشی کی تھی اور انہوں نے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط لکھا تھا۔

انہوں نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے خدشہ اور نیب افسران کی جانب سے کی جانے والی تذلیل پر خودکشی کرنے کا کہا تھا بر یگیڈئیر ریٹائیرڈ اسد منیرنے اپنے خط میں موقف اپنایا تھا کہ نیب افسران کو کرپشن اور کوتاہی کا فرق تک معلوم نہیں۔

Comments are closed.