شاہ محمود قریشی او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ ہوگئے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی او آئی سی کے اس ہنگامی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے، یہ اجلاس سانحہ کرائسٹ چرچ پر طلب کیاگیاہے۔

وزیر خارجہ بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور اسلامو فوبیا کے حوالے سے مسلم دنیا کے سامنے، پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنا موقف پیش کریں گے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دورہ کے دوران ترکی، ایران نیوز ی لینڈ کے وزرائے خارجہ سے خصوصی ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Comments are closed.