محمد رضوان نے بوتل سے وضو کیا ،گراونڈ میں قومی کرکٹر ز کی با جماعت نماز

58 / 100

ملتان ( زمینی حقائق ڈاٹ کام)محمد رضوان نے بوتل سے وضو کیا ،گراونڈ میں قومی کرکٹر ز کی با جماعت نماز پڑھی،وکٹ کیپر بیٹر کی کامیابیوں کو لوگ اس مذہبی رجحان کا صلہ قرار دے رہے ہیں۔

محمد رضوان کرکٹ میچ کے لئے دنیا بھر میں کہیں بھی موجود ہوں وہ نماز ادا کرتے ضرور نظر آتے ہیں اور اب تک ان کی کئی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں۔

پہلے سوشل میڈیا پر رضوان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں گراؤنڈ میں پانی کی بوتل سے وضو کرتے دیکھا جا سکتا ہے،پھر گراونڈ میں با جماعت نماز اداکی گئی۔

گراونڈ میں ہونے والی با جماعت نماز کی امامت کے فرائض بھی محمد رضوان ادا کئے،گزشتہ کچھ عرصہ سے کھلاڑیوں کے اس مذہبی رجحان سے پرفارمنس میں بھی بہتری دیکھی گئی ہے جب کہ انھیں شائقین بھی سراہا رہے ہیں۔

http://

باجماعت نماز کی ادا کی، محمد رضوان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور دنیا بھر میں موجود ان کے مداح قومی کھلاڑی کے دین کی طرف جھکاؤ کو خوب سراہا رہے ہیں۔

انٹرنیشنل میچز میں بھی محمد رضوان کو میچ کے وقفے کے دوران کبھی ڈریسگ روم میں تو کبھی گراؤنڈ میں نماز ادا کرتے دیکھا گیا ہے جس سے بین الاقوامی سطح پر بھی کئی لوگ ان سے بیحد متاثر ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے جن کھلاڑیوں نے کھیل کے دوران بھی عبادت کاسلسلہ قائم رکھا ان میں سعید انور، انضمام الحق، مشتاق احمد ، شاہد خان آفریدی اور محمد یوسف پیش پیش رہے ہیں۔

Comments are closed.