برٹش ایئرویز کا اسلام آباد کیلئے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ،ایندھن پر وضاحت

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)برٹش ایئرویز کا اسلام آباد کیلئے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ،ایندھن پر وضاحت بھی دی ہے اوراتھارٹی کو بتا دیا گیا ہے کہ پروازیں 15جون سے بند کردی جائیں گی۔

اس حوالے سے برٹش ایئرویز کی طرف سے بتایاگیا ہے کہ آپریشنل کمرشل وجوہات کی بنیاد پر 15 جون سے 30 جون 2022 تک اسلام آباد کے لیے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کا ہے۔

اسلام آباد میں برٹش ایئرویز کے اسٹیشن منیجر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مینیجر کو آگاہ کر دیا ہے کہ برٹش ایئرویز کی اسلام آباد کے لیے پروازیں 15 جون تک جاری رہیں گی۔

انتظامیہ برٹش ائیرویز کی طرف سے بتایاگیا ہے کہ اسلام روٹ آپریشنل و کمرشل وجوہات کی بنا پر دو ہفتوں کے لیے معطل کیا جا رہا ہے، ہم نے کسٹمرز کو بھی آگاہ کرنے کے لیے جتنے نوٹس دے سکتے تھے دیے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ ایسے کسٹمرز سے رابطے میں ہیں اور معذرت خواہ ہیں، کسٹمرز کو مکمل سہولیات، متبادل بکنگ یا ری فنڈ کی آپشز دی ہیں، برٹش ائیرویز کی پروازیں 15 جون سے صرف دو ہفتے کے لیے معطل کی جا رہی ہیں۔

مزید شیڈول یا تبدیلی کرنے کی صورت میں بھی قبل ازوقت آگاہ کر دیا جائے گا، یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ سفر سے پہلے برٹش ایئرویز ویب سائٹ سے لازمی کنسلٹ کیا جائے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق پروازوں کی معطلی صرف برٹش ایئرویز کی آپریشنل و کمرشل وجوہات کی بنا پر ہے، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث برٹش ایئرویز کی پروازیں معطل کرنے سے متعلق سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

پی سی اے اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایوی ایشن فیول فراہم کرنے والے سے بھی رپورٹ لی ہے جس نے تصدیق کی ہے کہ ایندھن کی کوئی کمی نہیں ہے اور فیول اسٹوریج ٹینک فل ہیں۔

Comments are closed.