مونس الہیٰ اور پی ٹی آئی رہنما میں نوک جھونک

54 / 100

اسلا م آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) مونس الہیٰ اور پی ٹی آئی رہنما میں نوک جھونک،مونس الہی کو پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کا شعر پسند نہ آیا۔

اعجاز چوہدری نے سالک حسین اور شافع حسین کی حمزہ سے ملاقات پر ٹویٹ کیا۔۔ ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں، یہ ہلکی پھلکی سیاسی نیٹ پریکٹس ٹوئٹر پر ہوئی۔
اعجاز چوہدری نے سالک حسین کی تصویر لگا کر لکھا۔۔
ہیں کواکپ کچھ نظر آتے ہیں !
دیتے ہیں دھوکہ یہ بازی گر کُھلا

مونس الہی نے جوابی ٹونٹ لگائی۔۔جیسے آزادی مارچ میں کچھ لیڈران نے تھانے میں جا کر گرفتاری دے دی تھی؟

اعجاز چوہدری سمجھ گئے کہ وہ سیاسی فاول کر بیٹھے ہیں۔ پھر بولے.

مونس بھائی !آپ کے بارے میں میری رائے تھی کہ آپ کو حق و باطل کی پہچان ہے۔
کہا آپ کے گھر کے لئیے کبھی دعا نہیں کروں گاکہ پولیس وہی کچھ کرے جو میرے گھر اور میرے بھائی کے گھر ہوا۔اپنے والد گرامی سے پوچھ لیجیے۔۔ مونس الہٰی نے پھرراستہ دکھایا کہا۔

مونس الہی نے پھر جواب دیا۔۔اعجاز چوہدری صاحب ایک دوسرے پر نہ جھولیں۔ ہماری مشترکہ حریف ن لیگ ہے۔ اسی پر مرکوز رکھیں۔

Comments are closed.