رکن قومی اسمبلی عطا اللہ ایڈووکیٹ نے خود کش حملہ کی دھمکی دیدی

54 / 100

کراچی(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ ایڈووکیٹ نے خود کش حملہ کی دھمکی دیدی ، کہاعمران خان کو کچھ ہونے اور نقصان پہنچنے کی صورت میں پہلا خود کش حملہ میں کروں گا۔

رکن قومی اسمبلی عطا اللہ ایڈووکیٹ کا یہ ویڈیو بیان جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے بال کو بھی نقصان ہوا تو ملک چلانے والے سن لیں آپ رہیں گے نا آپ کے بچے۔

عطا اللہ ایڈووکیٹ نے دعویٰ کیا کہ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو میں خودکش حملہ کروں گا، اس طرح اور بھی ہزاروں خودکش حملہ آور تیار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی پورے پاکستان سے سخت ردعمل آئے گا۔

دوسری طرف اے این ایف کےمنشیات کیس کے ملزم وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی طرف سے بار بار عمران خان کو گرفتارکرنے کے بیانات سامنے آرہے ہیں.

وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ جونہی ضمانت ختم ہو گی قعمران خان کو وہی سکیورٹی سٹاف گرفتار کرگے گا جو ان کے ساتھ ہے۔

Comments are closed.