پاک فوج کی بنوں اور شمالی وزیرستان میں مختلف کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک

55 / 100

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاک فوج کی بنوں اور شمالی وزیرستان میں مختلف کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ان میں سے 5 دہشتگرد شمالی وزیرستان میں مارےگئے۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک فوج نے بنوں کے علاقے جانی خیل اور شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دہشت تگردوں کی موجودگی
کی اطلاعات پر کارروائیاں کیں۔

اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی ، جوابی فائرنگ سے جانی خیل میں پانچ جب کہ شمالی وزیرستان میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

Comments are closed.