عمران خان کو قتل کرنے کی سازش،24 گھنٹے اہم قرار، پی ٹی آئی رہنما

51 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) عمران خان کو قتل کرنے کی سازش،24 گھنٹے اہم قرار، پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ بند کمروں میں عمران خان کے قتل کی سازش بنائی گئی ہے۔

ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد آنے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حالیہ تاریخ کے انتہائی اہم گھنٹے شروع ہوگئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان 24 گھنٹوں کے اندرعمران خان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے، مصدقہ اطلاعات کے مطابق بنی گالہ کے اطراف کچھ لوگ دیکھے گئے۔

بابراعوان نےعوام، اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اونچی دیواروں اور بند کمروں کے پیچھے ان کی قتل کی سازش ہورہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق بنی گالہ کے اطراف کچھ لوگ دیکھے گئے، غیر سرکاری حلقوں کا کہنا ہے رات کے وقت عمران خان کے گھر دھاوا بولا جائیگا، اور اس دوران ان کی جان لینے کا خدشہ ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کو سب سے زیادہ خطرہ آنے والے 24 سے 48 گھنٹے میں ہوگا، قوم کل کی رات بنی گالہ کو ذہن میں رکھیں، کبھی کبھی لمحے ایسے خطا کرتے ہیں جن کی سزا صدیاں بھگتتی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا سب کو جاگنا ہوگا عوام کو بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی، ادارے عمران خان کی جان کی سلامتی اور تحفظ کیلئے اقدامات کریں۔

Comments are closed.