چین سے2ارب 40کروڑ ڈالر قرض لینے کی وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

51 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)چین سے2ارب 40کروڑ ڈالر قرض لینے کی وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی، کابینہ نے قرض کے معاملات پر بحث کی بجائے سرکولیشن سمری کے زریعے منظوری دی۔

بتا یا گیاہے کہ چین سے ملنے والا قرضہ تین سال کیلئے ہوگا۔ سمری کے مطابق 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ ایک فیصد مارجن پر 2019 کے معاہدے کے تحت ملے گا۔

اس حوالے سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ قرض واپسی موخر کرنے کی شرائط طے پا گئی ہیں، جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سمری کی منظوری دی۔

وزیراعظم کا ڈائیلاگ کا بیان، وزیر داخلہ کا عمران خان کی گرفتاری پر زور

دوسری طرف ایک اسپتال کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی مسائل کے حل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے تھا کہ ملکی مسائل حل کرنے کیلئے سب سے بات چیت ہونی چایئے ، اچھا کام کرنے والوں کو کسی سے جوڑا نہ جائے نہ پسند نہ پسند ہو، جو ملک کیلئے اچھا کررہا ہوں اس کو سراہا جائے۔

انھوں نے دو ماہ میں مہنگائی اور بجلی کی ابتر صورتحال کے بارے میں کہا کہ اس میں سابق حکومت کا بھی حصہ ہے ، میں تو دو ماہ کا جواب دینے کو تیار ہوں تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس کو کب جواب دیں گے یا یہ محض سیاسی بیان ہے۔

وزیراعظم کی طرف سے ڈائیلاگ کی بات کے برعکس وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کسی ڈائیلاگ کے حامی نہیں ہیں وہ پی ٹی آئی سربراہ کو فتنہ قرار دیتے ہیں ، میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ عمران خان کا سکیورٹی سٹاف ہی ضمانت ختم ہونے پر انھیں گرفتار کرلے گا۔

Comments are closed.