پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو 73 رنز سے شکست دے دی

53 / 100

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو 73 رنز سے شکست دے دی ،دوسرے ایک روزہ میچ میں سدرہ آمین کی شاندار سنچری، پاکستانی اوپنرز نے 158 رننز کی شراکت قائم کی۔

کراچی میں کھیلے گے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکسان نے پہلے بیٹنگ کی ،میزبان اوپنرز نے158 رنز کی ریکارڈ اوپننگ شراکت قائم کی جو کہ پاکستان میں پہلی وکٹ کا ریکارڈ ہے۔

۔یہ شراکت منیبہ علی اور سدرہ امین کے درمیان ہوئی جو کو منیبہ کے56رنز پر آوٹ ہونے پر ختم ہوئی، سدرہ امین123 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں۔

کپتان بسمہ معروف نے ایک بار پھر زبردست بیٹنگ کی اورندا ڈار کے ہمراہ 36 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہیں ، ندا نے10 رنز بنائے، دلہاری اور رانا سنگھے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں مہمان ٹیم 254 رنز کے تعاقب میں نو وکٹوں کے نقصان پر 180رنز بناسکی،مادوی 41 اور دلہاری 32 رنز بنا کر نمایاں رہیں.

سعدیہ اقبال نے 4، فاطمہ ، دیانہ بیگ اورحمامہ سہیل نے دو ,دو وکٹیں حاصل کیں ایک وکٹ ندا ڈار کے حصے میں آئی، سدرہ آمین کوپلیئر آف دی میچ قرار دیاگیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں بھی مہمان ٹیم کو ہرا دیا تھا جب کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکن ویمن ٹیم کے خلاف تین میچز سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔

Comments are closed.