آئی ایم ایف کی غلامی سے فوری باہر نکلنا ممکن نہیں ہے ،وزیر قانون

52 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام ) آئی ایم ایف کی غلامی سے فوری باہر نکلنا ممکن نہیں ہے ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا سینیٹ میں دو ٹوک اور غیر مبہم بیان۔

نذیر تارڑ نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی غلامی سے راتوں رات نکلنا ممکن نہیں ہے۔ لہذا ملک کو انتشار کی جانب لے جانے کے بجائے مسائل کا حل تلاش کیا جائے۔

انہوں نے بھی سابقہ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چار برس میں یہ ملک کو ڈیفالٹ چھوڑ کر گئے ہیں،معیشت کا بیڑا غرق کیا جا چکا ہے۔ دامن آپ کا بھی صاف نہیں ہے۔ حکومت جانے کا یہ مطلب تو نہیں کہ جان چلی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی زنجیریں انہوں نے ہی ہم پر ڈالی ہیں، یہ بھگوڑے ہیں اور جھوٹ پر جھوٹ بولے جا رہے ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اشتہاری اور بناوٹی باتیں چھوڑ کر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ٹھنڈے دل کے ساتھ کام کریں گے تو انتشار سے بچ سکیں گے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی غلامی سے فوری نجات ممکن نہیں، لیکن ہم سب کو مل کر پاکستان کو بہتر بنانا ہے۔

وزیر قانون نے کہا سب کو پتہ ہے کہ سبسڈی واپس لینے کی وجوہات کیا ہیں۔ عوام کو سبسڈی دینے کے معاملات وزیر اعظم کی میز پر ہیں اور وہ اس حوالے سے صورتحال بہتر سمجھتے ہیں۔

Comments are closed.