پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا تحریک چلانے کااعلان

50 / 100

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا تحریک چلانے کااعلان،جماعت کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ 11 جون سے حکومت مخالف تحریک شروع کی جائے گی۔

بیان سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کی طرف سے جاری کیاگیا جس میں کہا کہ سود اور مہنگائی کے خلاف 11 جون لاہور سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کریں گے، حکمران جان لیں عوام اب قربانی کا بکرا بننے کو تیار نہیں۔

بیان میں قیصر شریف نے کہا کہ قوم کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کو مسترد کرتے ہیں، یہ معاہدے پارلیمنٹ لائیں جائیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی اور اشرافیہ کی مراعات کم کی جائیں، حکمران اپنے اخراجات تو کم نہیں کرتے،عوام پر بوجھ ڈال رہے ہیں، آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرول مزید مہنگا کیا گیا۔

انھوں نے کہاپٹرول مہنگا ہونے سے عوام کے اوسان خطا ہو گئے ہیں،قیصر شریف نے مزید کہا کہ مہنگا پٹرول خریدنا عوام کیلئے مشکل ہے، اتحادی حکومت نے بھی عوام کو رتی برابر ریلیف نہیں دیا۔

دوسری طرف کراچی سے جماعت اسلامی کے رہنما نعیم الرحمان نے بھی حکومتی فیصلے کو ظالمانہ قرار دیا گیا، انھوں نے استفسار کیا کہ آپ تو پٹرول کی قیمتیں کم کرانے کیلئے اقتدار میں آئے تھے آپ کے وعدے اور اعلانات کہاں ہیں؟

انھوں نے کہا جماعت اسلامی مہنگائی کے طوفان اور پٹرول وبجلی کی قیمتوں کے خلاف خاموش تماشائی نہیں بنے گی ہم اس پر احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے نئی قیمتیں مسترد کرتے ہیں۔

Comments are closed.