یہ حکومت نہیں چل سکتی چاہے ٹانگیں اوپر اور سر نیچے کرلے

50 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ نے ملک میں بدمعاشی مچا رکھی ہے، راناء ثناء اللہ نے 3 بار میری بہنوں کے گھر ریڈ کرایا لیکن یاد رکھیں کہ حکومتیں سدا نہیں رہتیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ باپ کا حقیقی باپ بھی سوچ رہا ہو گا یہ کیا ہو گیا ہے۔

سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول ابھی تک بیرون ملک دوروں پر ہے، اپنے دفتر نہیں گیا، عمران خان نے پورے 3 سال میں جتنے غیر ملکی دورے نہیں کیے ان لوگوں نے دو مہینے میں کر لیے۔

مہنگائی پر بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جون میں یہ جو قیامت خیز مہنگائی کرنے جا رہے ہیں عوام اس کے خلاف سڑکوں پر اور یہ حکومت گھر پر ہو گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے دور میں کسی فرد کے خلاف ایک ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی، باپ کا حقیقی باپ بھی سوچ رہا ہو گا یہ کیا ہو گیا ہے، اب عمران خان سڑکوں پر ہو گا اور پوری قوم اس کا ساتھ دے گی۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ 25 تاریخ کو جو کچھ اسلام آباد میں ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، یہ حکومت نہیں چل سکتی چاہے ٹانگیں اوپر اور سر نیچے کرلے۔

Comments are closed.