چاچا کرکٹ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، بہوش ہو کر گرپڑے

52 / 100

واشنگٹن(ویب ڈیسک ) چاچا کرکٹ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، بہوش ہو کر گرپڑے ، فوری طورپر اسپتال پہنچایا گیا تو ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

چاچاکرکٹ امریکہ میں ہیں اس دوران کرکٹ سے عشق رکھنے والے معمر چاچا کرکٹ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

چاچا کرکٹ ریاست ورجینیا میں کرکٹ میچ کے دوران سخت گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے، میچ انتظامیہ نے فوری ہسپتال پہنچا دیا جہاں ان کا طبی معائنہ ہوا جس میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے چاچا کرکٹ کے طبی ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی صحت کا ہر ممکن خیال رکھا جارہا ہے۔

کرکٹ شائق کی حثیت سے دنیا بھر میں شہر ت رکھنے والے چاچاکرکٹ کو دنیا بھر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پہنچنے کا اعزاز حاص ہے تاہم بعد میں پی سی بی کی طرف سے سپانسرڈ بھی کیا گیا۔

Comments are closed.