ایران میں 2 گولڈ سمیت 5میڈیلز جیتنے والی پاکستانی ٹیم

53 / 100

تہران(ویب ڈیسک) ایران میں 2 گولڈ سمیت 5میڈیلز جیتنے والی پاکستانی ٹیم کل وطن واپس پہنچے گی،محمد یاسر نے جولین تھرو اور شجر عباس نےدوسو میٹر ریس میں گولڈ میڈل جیتے۔

پاکستان نے مشہد میں ہونے والے امام رضا اتھلیٹکس چیمپین شپ کے دو روزہ مقابلوں میں پاکستان نے دو گولڈ سمیت پانچ میڈلز جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جیولین تھرو میں محمد یاسر نے چوہتر اعشاریہ تراسی میٹر کے سونے کا تمغہ جیتا۔ شجرعباس نے دو سو میٹر ریس میں نئے قومی ریکارڈ کے ساتھ مقررہ فاصلہ بیس اعشاریہ اکیانوے سکینڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن پر رہے.

جمپ میں شہروز خان نے سلور میڈل لیا۔عبدالمعید نے چار سو میٹر ریس میں سلور اور دوسو میٹر میں برانز میڈل اپنے نام کیا۔

ٹیم کوچز رانا تنویر حسین اور سجاد احمد خان تھے۔پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی نے ٹیم اور کوچز کو مبارکباد دی ہے۔اتھلیٹکس ٹیم بدھ کی صبح سات بجکر بیس منٹ پر پہنچے ۔

Comments are closed.