وزیراعظم شہبازشریف پر مقدمہ، رینجرز ہیڈ کیخلاف کارروائی کی درخواست

50 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )وزیراعظم شہبازشریف پر مقدمہ، رینجرز ہیڈ کیخلاف کارروائی کی درخواست سیکرٹریٹ تھانہ میں جمع، یہ درخواست تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کے دوران کارکنوں پر وحشیانہ تشدد کرنے پر جمع کرائی گئی ہے.

پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شرکا پر تشدد کے معاملے پر سینیٹر اعظم سواتی نے وزیر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے۔ سینٹر اعظم سواتی نے کہا اگر درخواست پر مقدمہ درج نہ کیا گیا تو وہ عدالت جائیں گے۔

سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے جمع کردہ درخواست میں رانا ثنا اللہ، آئی جی اسلام آباد، رینجرز آپریشن ہیڈ کے خلاف بھی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ 25 مئی کو پرامن آزادی مارچ میں شرکت کی جس میں پولیس نے بلاجواز تشدد کیا۔ پولیس تشدد سے بازو اور جسم کے دوسرے حصوں پر زخم آئے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ مجھے زخمی حالت میں پولی کلینک ہسپتال لے جایا گیا۔ سینیٹر اعظم سواتی نے میڈیکل رپورٹ بھی درخواست کے ساتھ جمع کروا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی پرتشدد کارروائیوں سے میری گاڑی کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ درخواست میں نامزد افراد مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں پولیس ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کرے۔

Comments are closed.