عمران خان کا ملک ریاض کے زریعے آصف زرداری سے رابطہ

50 / 100

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور آصف زرداری کی مبینہ کال نے تہلکہ مچا دیا، لیک ہونے والی آڈیو کال میں ملک ریاض عمران خان کا پیغام آصف زرداری تک پہنچا رہے ہیں۔

مبینہ آڈیو کال کے مطابق عمران خان کا ملک ریاض کے زریعے آصف زرداری سے رابطہ ہوا ہے جس میں عمران خان نے آصف زرداری سے پیچ اپ کرانے کا کہا ہے.

آڈیو میں واضح سنا جاسکتا ہے کہ ملک ریاض کہتے ہیں خان صاحب بار بار میسجز کررہے ہیں آپ نے پہلے بھی کہا تھا کہ بات نہیں کریں گے مگر اب بہت میسیجز آئے ہیں۔

مبینہ کال میں مبینہ ۔ملک ریاض سابق صدر آصف علی زرداری سے کہتے ہیں آپ کو انفارمیشن دینی تھی کہ خان کی طرف سے مجھے بڑے میسجز تھے کہ ہمارا پیچ اپ کرا دیں۔

جواب میں بات سننے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری مختصر سا جواب دیتے ہیں۔۔ اب تو نامکن ہےناں۔ ملک ریاض کہتے ہیں ٹھیک ہے سر۔ میں نے کہا آپ کو بتا دوں اسی لئے رابطہ کیا۔

تحریک انصاف کے اسلام آباد لانگ مارچ ختم کرنے اور پہلے انتخابی شیڈول تک دھرنا دینے اور عین وقت پر احتجاج ختم کرنے نے خدشات کو جنم دیا ہے۔ قیاس آرائیوں کا پہلے ہی بازار گرم تھا اوپر سے اس مبینہ کال لیک آ گئی ہے۔

Comments are closed.