عمران خان حقیقی انقلاب لانا ہے تو پہلے لندن والوں کو پاکستان لے کر آو، مریم نواز

50 / 100

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز ایک بار پھر گرجیں برسیں اور تحریک انصاف کے حقیقی لانگ مارچ پر لفظوں کی گولہ باری کی۔

لاہر میں شہید پولیس اہلکارکے لواحقین سے ملاقات کے بعد شہید اہلکار کی موت کو سیاست کا رنگ دیا اور کہا کہ فائرنگ سے جاں بحق اہلکار کا ذمہ دار عمران خان ہے یہ بھی کہا کہ اہلکار کی بیوہ ٰ بھی عمران خان کو ذمہ دار سمجھتی ہیں۔

انھوں سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی نظر ثانی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عدالت پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

مریم نواز نے کہا کہ نے کہا کہ عمران خان حقیقی انقلاب لانا ہے تو پہلے لندن والوں کو پاکستان لے کر آو، مریم نواز نے کہا تم سیاست پاکستان میں کرتے ہو اور بچے تمہارے برطانیہ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ قوم نے اس بات کا ادراک کیا کہ جس کو انقلاب کا نام دیا گیا تھا یہ انتشار تھا، اگر عمران خان کو انقلاب کی تکلیف ہے تو حقیقی انقلاب اپنے گھر سے شروع ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کا سفر اپنے گھر سے شروع ہوتا ہے، لوگوں کے بچوں اور ان چھوٹے بچوں کے والد کو شہید کروا دیا لیکن اپنے بچوں کو لندن کی فضاؤں میں رکھے ہوئے ہیں۔

اگر لوگوں کو آزادی دلانی ہے تو اپنے بچوں سے کہو تاج برطانیہ کا حلف ترک کرکے پاکستان آئیں، پہلے اپنے بچوں کو حقیقی آزادی دلاؤ پھر لوگوں سے آزادی کی بات کرنا۔

سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ 6 دن کا وقت سوائے اپنی شرمندگی، اپنی خفت مٹانے کے اور کچھ نہیں ہے، 25 لاکھ، 30 لاکھ کے دعوے کرنے والا خیبرپختونخوا سمیت پورے پاکستان سے 20 ہزار لوگ بھی جمع نہیں کرسکا۔

Comments are closed.