وزیراعظم سے آرمی چیف سمیت مسلح افواج کے سروسز چیفس کی ملاقات

اسلام آباد (زمینی حقائق )وزیراعظم عمران خان سے ، آرمی چیف ،چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی وزیراعظم سے ملاقات

وزیراعظم آفس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آسٹاف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئرچیف مجاہد انور خان اور ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور پیشہ وارانہ امور پر بات کی گئی۔

ملاقات میں سروسز چیفس نے وزیراعظم کو ملک کی زمینی، فضائی اور بحری بارڈر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور پاک فوج کی صلاحیت اور تیاریوں سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فوج خاص طور پر پاکستان فضائیہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔

3Shares

Comments are closed.