لانگ مارچ کی اجازت نہیں، قانون خلاف ورزی نہیں ہونے دینگے، وزیر داخلہ

52 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام )لانگ مارچ کی اجازت نہیں، قانون خلاف ورزی نہیں ہونے دینگے، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو لانگ مارچ کی اجازت نہ دینیکا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر سے قانون کے مطابق نمٹنے جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ جمہوری احتجاج ، اظہار رائے ، پرامن احتجاج ہر کسی کاحق ہے، پہلے بھی یہ پرامن احتجاج کانام لیکر آئے پھر سب کے سامنے ہے،خونی احتجاج، فتنہ،انار کی کی بات نہ کرتے تو ہم انکیراستے میں نہ آتے۔

انہوں نے کہا کہ جو جتھہ وفاق پر حملہ آور ہونے آرہاہو انہیں اجازت نہیں دی جاسکتی، یہ قومی مسئلہ اور ملک کی بقا کا مسئلہ ہے ، یہ گمراہ اور تقسیم کرنا چاہتے ہیں، اس فتنے کو اسی مرحلے پرروک دیاج ائیگا تو یہ بڑی خدمت ہوگی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ویسے تو بہادر بنے پھرتے ہیں اب یہ سارے پشاور میں اکٹھے ہیں، کیپی حکومت کے وسائل استعمال کرکے یہ وفاق پر حملہ آور ہونیآرہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کو لانگ مارچ سے روکا جائے گا، کسی صورت فتنہ ،فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے اسی لئے حکومت نے بتا دیا ہے۔

Comments are closed.