حکومت کا تحریک انصاف کا لانگ مارچ ہر صورت روکنے کا فیصلہ

50 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) حکومت کا تحریک انصاف کا لانگ مارچ ہر صورت روکنے کا فیصلہ سامنے آیا، کل سری نگر ہائی آنے دینے کی اجازت دی تھی آج فیصلہ پلٹ گیا.

حقیقی آزادی مارچ روکنے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس میں کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکا جائے گا اور ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائےگا جب کہ ہر غیرقانونی کام کا راستہ روکا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ عوام کی حفاظت اور تحفظ یقینی بنایا جائیگا، امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی، کسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پرقانون حرکت میں آئے گا۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہےکہ دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں پرمن وعن عملدرآمد ہوگا اور مفاد عامہ کیلئے تمام راستے کھلے رکھیں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم کا موقف تھا کہ ایسے ہتھکنڈے معیشت کو تباہ کرنے کےمترادف ہیں، اس لیے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ہر صورت روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے حکومتی حکمت عملی کے تحت پنجاب پولیس کے دستے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اہلکاروں کو پولیس لائن ہیڈکوارٹر سمیت مختلف جگہوں پر ٹھہرایا گیا ہے۔

اسلام آباد سندھ اور پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جبکہ اسلام آباد کو جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں، پنجاب کے تمام اضلاع سے اسلام آباد جانیوالی ٹرانسپورٹ بھی بند ہے.

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کر کے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا، جہلم پل اور اٹک پل پر کنٹینرز لگائے گئے ہیں تاکہ ریلیوں کو روکا جا سکے.

واضح رہےکہ عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے جس کےبعد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Comments are closed.