شہید نعیم رشید کی اہلیہ کا انٹرویواللہ اور رسول پر پختہ ایمان کااظہار ، وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے میں شہید پاکستانی نعیم رشید کی اہلیہ کے موقف کو متاثر کن قرار دیتے ہوئے اسے سراہا ہے۔

عمران خان نے عنبرین رشید کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ’ نعیم راشد شہید کی اہلیہ کے الفاظ سے عالم اسلام اور غیر اسلامی دنیا، سب پر اللہ اور اس کے رسول صل اللہ علیہ وسلم پر ایمان کی حقیقی قوت کا راز کھل جانا چاہیے

وزیراعظم عمران خان نے شہید نعیم رشید کی بیوہ کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ۔

یہ بھی کہا کہ شہید کی اہلیہ کے بیان سے یہ عقیدہ بھی آشکار ہونا چاہیے کہ اللہ اور اس کے رسول صل اللہ علیہ وسلم پر ایمان انسانوں کی کایا پلٹتے ہوئے کیسے انہیں تقویت بخشتا اور محبت آشنا کرتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھنے والے خود سے اپنے پیاروں کو چھین لینے والے سفاک قاتل اور دہشت گرد کے بارے میں بھی دل میں رحم سنبھال کر رکھتے ہیں۔

Comments are closed.