بھارتی فلم پروڈیوسر کرن جوہر نے گانا چور ی کرلیا، ابرار الحق سیخ پا

فوٹو: فائل

لاہور( ویب ڈیسک) بھارتی فلم پروڈیوسر کرن جوہر نے گانا چور ی کرلیا، ابرار الحق سیخ پا ہو گئے، گانا فلم میں شامل کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی دھمکی دیدی ۔

دھرما پروڈکشن نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم، جگ جگ جیو کا ٹریلر ریلیز کیا جس میں ابرارالحق کا 2002 میں ریلیز ہونے والا مشہور گانا نچ پنجابن چوری کیا گیا ہے

معروف پاکستانی گلوکار ابرارالحق نے بھارتی فلم میں اپنا مشہور گانا نچ پنجابن اکاپی کیے جانے پر بالی ووڈ کے نامور پروڈیوسر کرن جوہر پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔

ابرار الحق کا مشہور گانا نچ پنجابن بالی ووڈ کی آنے والی ایک نئی فلم میں کاپی کیا گیا ہے تو گلوکار نے فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ٹوئٹر پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

پاکستانی سیاستدان و گلوکار ابرار الحق نے لکھا ہے کہ میں نے کسی بھی بھارتی فلم کو اپنے گانے کے حقوق فروخت نہیں کیے، میں اپنے گانے کو بھارتی فلم میں استعمال کیے جانے پر ہرجانے کے لیے کورٹ جانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

انھوں نے مزید کہا کہ کرن جوہر جیسے پروڈیوسر کو میرا گانا کاپی نہیں کرنا چاہیے تھا، یہ میرا چھٹا گانا کاپی کیا جارہا ہے، جس کی ہرگز اجازت نہیں دوں گا۔

http://

ابرار الحق کا بیان سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی یاداشت بھی تازہ ہو گئی اور انھوں نے بھی پاکستانی گانے کاپی کرنے پر بالی ووڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ردِعمل دیاہے۔

اسی تناظر میں ایک صارف نے لکھا کہ حال ہی میں حدیقہ کیانی کا گانا بوہے باریاں اوراب یہ، بالی وڈ موسیقاروں کے لیے اصل دھنیں نکالنا اتنا مشکل کیوں ہے۔

واضح رہے کہ کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم جگ جگ جیو میں ورن دھون،انیل کپور، کیارہ ادوانی اور نیتو سنگھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

گانا کاپی ہونا کوئی نئی خبر بھی نہیں ہے بھارت اور پاکستانی کی فلم و ڈرامہ انڈسٹریز اکثر ایک دوسرے کے گانے ہی نہیں بلکہ فلم و ڈرامہ کی کہانیاں بھی کاپی کرتے رہتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک کی زبان اور کلچر ایک ہے۔

Comments are closed.