تربت سے مبینہ خاتون خودکش نور جہاں اور مجید برگیڈ کا رکن گرفتار

 کوئٹہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام) تربت سے مبینہ خاتون خودکش نور جہاں اور مجید برگیڈ کا رکن گرفتار ، ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے نو کلو بارودی مواد اور چھ دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

پریس کانفرنس میں مبینہ دہشتگردوں کی گرفتاری کے حوالے سے بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہا کہ بلوچستان میں بیرونی قوتیں دہشتگردی کروا رہی ہیں۔

فر ح عظیم شاہ نے بتایا کہ مجید برگیڈ کی خاتون رکن اور اس کے ساتھی کے قبضے سے خودکش جیکٹ، کلاشنکوف اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد نورجہاں اور اس کے ساتھی کا سات دن کا ریمانڈ لیا گیا ہے،فر ح عظیم شاہ نے کہا کہ نور جہاں نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان میں خواتین خود کش حملہ آوروں کو تیار کیا جا رہا ہے۔

فرح عظیم شاہ نے کہا کہ یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں مارے گئے۔ دہشتگرد اسلم عرف اچھو کی بیوی یاسمین خود کش حملہ آور تیار کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب دہشتگردی کے لیے بلوچ خواتین کو استعمال کیا جارہا ہے اور اس مقصد کےلئے صرف نوجوانوں کے ہی نہیں بلکہ خواتین کے بھی برین واشنگ کی جارہی ہے۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار خاتون کی ساتھی وحيدہ اس وقت گھر ميں موجود نہيں تھی تاہم تفتیش میں مزید نام سامنے آئے ہیں جن میں وحيدہ، فہميدہ، حميدہ تين خواتين کے نام شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق پہلے معصوم نوجوانوں کو اپنے وطن کيخلاف استعمال کيا جاتا تھا مگر اب مجيد بريگيڈ خواتين کو خودکش حملوں کيلئے تيار کررہاہے اور بلوچ خواتين کو بھی دہشتگردی ميں استعمال کيا جارہاہے۔

فرح عظيم کا کہنا تھا کہ بلوچستان ميں دہشتگردی، بدامنی پھيلانے ميں غيرملکی طاقتيں ملوث ہيں، سيکيورٹی ادارے اپنی جان ہتھيلی پر رکھ کر کارروائياں کررہے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ نورجہاں نے اعتراف کيا ہے کہ اسے باقاعدہ پيسے دئیے جاتے تھے اور نديم نامی شخص دبئی سے نورجہاں کو پيسے بھيجتا تھا۔ مزید کہا بھارت اور را پاکستان ميں عدم استحکام پھيلانا چاہتے ہيں.

ترجمان نے کہا کہ کوئی برطانيہ تو کوئی خليجی ملک ميں بيٹھ کر دہشتگردی کرارہاہے،
وزيراعلیٰ بلوچستان نے تمام شرپسندوں کو قومی دھارے ميں شموليت کی دعوت دی ہے۔

Comments are closed.