دعا زہرہ کا نکاح پڑھوانے والا نکاح خواں گرفتار

لاہور(ویب ڈیسک) دعازہرا کیس میں نئی پیش رفت سامنے آگئی۔ پولیس نےنکاح خواں قاری حافظ غلام مصطفیٰ کو حراست میں لے لیا۔۔ بوگس نکا ح پڑھایاگیا تھا۔

دعا زہرہ نے کراچی سے لاہور آ کر ایک لڑکے سے شادی کی تھی۔ نکاح کے وقت دعویٰ کیاگیا تھا کہ لڑکی کی عمراٹھارہ سال ہے۔

بعد میں والدین نے دستاویزی ثبوت دکھا کر کہا تھا کہ دعا کی عمر چودہ سال ہے۔ پولیس کا کہنا ہے بوگس نکاح پڑھانے والا قاری غلام مصطفیٰ حسن مارکیٹ نیوسمن آباد لاہور کا رہائشی ہے ۔

پندرہ مئی کو دعازہرہ نے اپنی اور شوہر کی جان کو خطرہ کا بیان دیا تھا۔ کہا مرضی سے نکا ح کیا اور ملک کا قانون اس کی اجازت دیتا ہے۔

دعانے کہا ہمیں کچھ ہوا تو ذمہ دار سندھ پولیس اور میرے والدین ہوں گے۔ نکاح خواں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments are closed.