ملتان جلسہ میں اسلام آباد مارچ کی تاریخ دوں گا، عمران خان

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہےملتان جلسہ میں اسلام آباد مارچ کی تاریخ دوں گا، عمران خان نے کہا تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ۔

لاہور میںوکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک میں وکلا میرا ساتھ دیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ہماری جدوجہد امریکا کی غلامی سےآزادی کیلئے ہے، موجودہ حکومت امریکی سازش کےتحت وجود میں آئی۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت میں بیٹھے چوروں اور لٹیروں کو مسترد کرتے ہیں، ہمیں اپنے بچوں کے لیے ملک کو آزاد کروانا ہوگا۔

عمران خان نے وکلا کو اسلام آباد مارچ کے لیے دعوت دی اور کہا کہ تحریک آزادی میں وکلاء نے جو کردار ادا کیا اسی طرح اسلام آباد مارچ کو کامیاب بنائیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ وکلاکا ہمیشہ سے ایک کردار رہاہے، یہ وکلاہی تھے جنھوں نے تحریک پاکستان میں قائداعظم کا ساتھ دیا اور تحریک کو کامیاب بنایا۔

انھوں نے کہ وکلا سے کہتا ہوں ہمارا ساتھ دیں آج ہم ملک کی حقیقی آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں ہم ملک کو اور اپنے بچوں کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد کرنا چاہیتے ہیں۔

عمران خان کے وکلا کنونشن میں وکلا کی بڑی تعداد میں شرکت کے باعث جگہ کم پڑ گئی، وکیلوں نے نہ صرف کھڑے ہو کر سابق وزیراعظم کا خطاب سنا بلکہ عمران خان کے ساتھ سیلفیاں بھی بناتے رہے۔

Comments are closed.