شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حکومت ختم ہوگئی ہیں ، فواد چوہدری

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا عدالتی فیصلہ کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حکومت ختم ہوگئی ہیں ، فواد چوہدری نے کہا کہ آئینی طور پر مرکز اور پنجاب کی حکمتیں ختم ہوگئی ہیں۔

لاہور میں میں میڈیا ستے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے نہیں ہے یہ سپریم کورٹ کا تایخی فیصلہ ہے اور ہارس ٹریڈنگ کے خلاف پہلا قدم سپریم کورٹ نے اٹھایا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کے پاس اس وقت 169 ممبران ہیں اور حکومت برقرار رکھنے کیلئے شہباز شریف کے پاس مطلوبہ نمبرز نہیں ہیں۔

سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہبازشریف اورحمزہ شہباز کی حکومت عدالتی فیصلے کے بعدختم ہوگئی ہے انہیں آج ہی اپنے عہدوں سے الگ ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ منحرک ارکان تاحیات نااہل ہیں یا نہیں یہ فیصلہ بعد میں ہوگا ایک چیز تو واضح ہوگئی کہ منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہیں ہوگا عدالت نے تحریک انصاف کا مؤقف تسلیم کرلیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایک ڈیڑھ ماہ میں معیشت کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا انہوں نے ہماری تمام محنت کا ڈیڑھ ماہ میں بیڑہ غرق کردیا اللہ کا شکر ہے ان سے جلدی جان چھوٹ گئی ہے۔

Comments are closed.