سابق آسٹریلویاسٹار آل راونڈر اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک ہوگئے

فوٹو: فائل

ٹاؤنز ویل(ویب ڈیسک )سابق آسٹریلویاسٹار آل راونڈر اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک ہوگئے، اینڈریو سائمنڈز کی کار کو حادثہ آسٹریلیا کے شہر ٹاؤنزویل کے قریب پیش آیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کی کار حادثے میں ہلاکت کی خبر دی گئی ہے،کوئنز لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ اینڈریو سائمنڈز کی کار کو حادثہ گزشتہ شب ساڑھے 10 بجے پیش آیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ رات 11 بجے کے کچھ ہی دیر بعد سائمنڈز کی کار ایلس ریور برج کے قریب ہروی رینج روڈ پر چلائی جا رہی تھی جب وہ سڑک سے نکل کر حادثے کا شکار ہوئی۔

آسٹریلیا کے46 سالہ سائمنڈز نے 198 ون ڈے، 46 ٹیسٹ اور 14 ٹی ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے اور 2 مرتبہ آسٹریلوی ورلڈ چیمپئن اسکواڈ کا حصہ بھی رہے۔

انہوں نے نومبر 1998 میں ایک ون ڈے میں آسٹریلوی ٹیم کیلئے ڈیبیو کیا لیکن سائمنڈز جنوبی افریقہ میں 2003 کے ورلڈ کپ میں بین الاقوامی سرکٹ پر پہنچے تھے، پاکستان کے خلاف 148رنز کی تاریخ ساز اننگز کھیلی تھی۔

http://

آسٹریلوی ٹیم میں ان کے سابق ساتھی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ یہ واقعی تکلیف دہ ہے،افسوسناک واقعے پر پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر نے اینڈریو سائمنڈز کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔

شعیب اختر نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ آسٹریلیا میں کار حادثے میں اینڈریو سائمنڈز کی موت کے بارے میں سن کر بہت اداسی ہوئی، ہمارے درمیان میدان کے اندر اور باہر بہت اچھے تعلقات رہے، سائمنڈز کی فیملی کیلیے دعا کرتا ہوں۔

راشد لطیف نے بھی آسٹریلوی کرکٹر کی موت پر دکھ کااظہار کیا اور کہامیں نے اسے میدان میں دیکھا، اس کے خلاف کھیلا، اس کے ساتھ وقت گزارا اور میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ میں تمہیں اینڈریو یاد کروں گا۔

http://

سابق پاکستانی کپتان راشد لطیف نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا دنیا نے آپ کو ایک تباہ کن کرکٹر کے طور پر دیکھا، ہم نے محسوس کیا کہ آپ کے اندر حقیقی انسان کی جڑیں ہیں۔

Comments are closed.