عدالتیں شہبازشریف سینئر و جونیئر کے سامنے کتنی بے بس ہیں، فواد چوہدری

فوٹو: فائل

لاہور(ویب ڈیسک)سابق وزیر اطلاعات پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدالتیں شہبازشریف سینئر و جونیئر کے سامنے کتنی بے بس ہیں، فواد حسین چوہدری نے کہا کہ اس کا اندازہ اس سے لگا لیں کہ پھر شہبازشریف سینئر اور جونیئرکی ضمانتوں پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بیان میں میں کہا کہ وہ مصروفیات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے تھے۔ کرائم منسٹر ایک ماہ کی حکومت میں چوتھے غیرملکی دورے پر ہیں۔ ایسیمجرم کو جو عبوری ضمانت پر ہے دنیا کیا عزت دے گی۔

http://

واضح ر ہے شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف دونوں کے حکومت میں آنے سے پہلے سے فرد جرم کیلئے تاریخیں دی جارہی ہیں مگر ابھی تک فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔

گزشتہ سماعت پر حمزہ شہباز پیش ہوئے تاہم وزیراعظم شہباز شریف جونوازشریف کے بلانے پر کابینہ سمیت لند ن میں تھے پیش نہیں ہوئے، ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ میڈیکل چیک اپ کی وجہ سے بیرون ملک ہیں۔

Comments are closed.