سرکاری حج سکیم کے تحت 14 ہزار 247 درخواستیں جمع

فوٹو : فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کاعمل جاری ہے اور دو دن میں 14 ہزار 247 درخواستیں جمع کرائی جاچکی ہیں۔

جوائنٹ سیکرٹری حج عثمان سروش علوی نے اب تک جمع شدہ درخواستوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہےحج درخواستیں تیرہ مئی تک وصول کی جائیں گی.

انھوں نے بتایا کہ حج درخواست کے ساتھ پاسپورٹ، ہیلتھ سرٹیفیکٹ، سعودی منظور شدہ ویکسین سرٹیفیکیٹ، ٹوکن رقم جمع کرانا لازمی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے تاحال لازمی حج اخراجات کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی.

حج اخراجات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ لازمی حج اخراجات کی تفصیل ملنے کے بعد ہی مکمل حج اخراجات کا اعلان کیا جائے گا۔

Comments are closed.