گورنر پنجاب کوغیر آئینی طریقہ سے ہٹانے پر سپریم کورٹ از خونوٹس لے، عمران خان

فوٹو: فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)گورنر پنجاب برطرف، عمرسرفراز حکمنامہ مسترد کردیا، لازم ہے سپریم کورٹ از خود نوٹس لے، عمران خان کا گورنر پنجاب کو ہٹانے پر ردعمل۔

سینیئر جوائنٹ سیکرٹری کیبنٹ تیمور تجمل کے دستخط سے جاری نوٹی فیکیشن کے زریعے گونرنر پنجاب کو ہٹایا گیا،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب کو وزیراعظم کی ایڈوائس پر عہدیسے ہٹایا گیا۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے،تاہم عمرسرفراز چیمہ نے حکم نامہ تسلیم نہیں کیا، گورنر ہاوس میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔

عمر سرفراز چیمہ کا موقف ہے کہ صدر نے غیر معمولی حالات کے پیش نظرسمری مسترد کی، کیبنٹ ڈویژن نے مجھے ہٹانے کا غیر آئینی نوٹی فکیشن جاری کیا جس کو مسترد کرتا ہوں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گورنر پنجاب عمر سرفراز کوغیر آئینی طریقہ سے ہٹانے پر سپریم کورٹ از خونوٹس لے، عمران خان نے کہا لازم ہے کہ عدالت عظمیٰ صورتحال کی نزاکت کے پیش نظر معاملے کو از خود دیکھے۔

اس حوالے سے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہاکہ امپورٹڈ کٹھ پتلیاں پنجاب میں آئینی انتشار اورفساد کو ہوا دے رہی ہیں، پہلے گھوسٹ انتخاب کے ذریعے کٹھ پتلی کوبطور وزیراعلیٰ صوبے پر مسلط کیا گیا۔

عمران خان نے کہ تمام دستوری تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے صدر کے منصب کی توہین کی گئی ہے، گورنرپنجاب کو دستور کے تحفظ پرشرمناک طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب میں اس کھلی دستور شکنی کا خاموشی سے تماشا دیکھا جارہا ہے،پنجاب میں ضمیرفروشوں کا معاملہ بھی بلاتاخیر انجام تک پہنچایا جائے۔

Comments are closed.