عامر لیاقت نشئی، عیاش ہے، تیسری بیوی بھی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) عامر لیاقت نشئی، عیاش ہے، تیسری بیوی بھی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی ، تیسری بیوی دانیہ شاہ نےٹی وی اینکرسے تنسیخِ نکاح کادعویٰ دائر کردیا، 11 کروڑ روپے سے زائد حق مہر اور نان نفقہ لینے کا کہا گیاہے۔

دانیہ شاہ کی طرف سے دائر دعویٰ میں عامر لیاقت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وہ نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، عامر لیاقت جیسے دکھتے ہیں ویسے بالکل نہیں ہیں۔

 

دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ ‏شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے، عامر لیاقت نشہ کرکے تشدد کرتے تھے، ‏‎‏عدالت نے عامرلیاقت حسین کو 7جون کیلئے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

دانیہ شاہ نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت حق مہر کے 11 کروڑ روپے، گھر اور زیورات کی ادائیگی کا حکم دے۔

دانیہ شاہ نے الزام لگایا ہے کہ عامر لیاقت چھوٹے سے کمرے میں رکھتے تھے، اب عامر لیاقت حسین مجھے اور والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

دانیہ شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عامر لیاقت آئس کا نشہ کرتا ہے اور عیاش آدمی ہے، عامر لیاقت نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے.

 

واضح رہے کہ 10 فروری 2022 کو عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں،جب کہ عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ نے بھی عامر لیاقت پر الزامات عائد کرتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

Comments are closed.