شاہد آفریدی کو شہباز شریف کو مبارکباد دینے کی وضاحت کیوں دینا پڑی ؟

کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام )سابق کپتان شاہد آفریدی کو شہباز شریف کو مبارکباد دینے کی وضاحت کیوں دینا پڑی ؟سوشل میڈیا پراپنے خلاف مہم پرشاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا۔

اسٹار آل راونڈر شاہد آفریدی نے ایک ویڈیو پیغام میں سارے معاملے کی اچھے انداز میں وضاحت کی ہے ان کا کہنا ہے کہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر مجھ پرتنقید ہورہی ہے۔ شہباز شریف کووزیراعظم بننے پرمبارک باد دی تو پتہ تھا کہ تنقید ہوگی۔

http://

انھوں نے کہا کہ یہ مبارک باد دینے کا کوئی سیاسی یا ذاتی مفاد نہیں تھا، کوئی بھی حکمران ہوہمیں اسے عزت دینا چاہیے کیونکہ وہ دنیا میں ملک کی نمائندگی کررہا ہوتا ہے۔عمران خان کو ایک لیڈر کے طورپردیکھا ہے لیکن ان کی پالیسی یا سوچ سے اختلاف کا حق حاصل ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ عمران خان کے بارے میں جوباتیں کیں وہ عام پاکستانی کی حیثیت سے کیں، آئندہ بھی اپنے خیالات کا اظہارکرتا رہوں گا۔ اختلاف کو نفرت میں نہیں بدلنا چاہئیے۔اختلاف کو برداشت کرنا مہذب معاشرے کی نشانی ہے۔

پاکستان کے فاسٹ بولر اورشاہد آفریدی کے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کے بیان کوسوشل میڈیا پرشئیرکرتے ہوئے لکھا کہ لالا آپ پاکستان کا فخر ہیں۔

http://

واضح رہے شاہد آفریدی نے گزشتہ دنوں عمران خان کے دورحکومت کی غلطیوں پربات کی تھی جس کے بعدسے ان کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلائی جارہی ہے۔

دوسری جانب شاہد آفریدی کے حق میں ہیش ٹیگ بھی سوشل میڈیا پرٹرینڈ کررہے ہیں جس میں لوگ شاہد آفریدی کی حمایت کررہے جب کہ ناقدین شہباز شریف کو امپورٹڈ حکمران قرار دے کر شاہد آفریدی کی مبارکباد پر تنقید کررہے ہیں۔

Comments are closed.