حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا،بجلی 2روپے 86پیسے مہنگی کر دی

An employee works on electric pylons at a power station in Greater Noida on the outskirts of New Delhi June 8, 2012. REUTERS/Parivartan Sharma/Files

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا،بجلی 2روپے 86پیسے مہنگی کر دی گئی،کے الیکٹرک کےلئے ایک روپے اڑتیس پیسے فیول ایڈاجسٹمنٹ کی گئی ہے۔

پاکستان کے غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ اوپر سے حکومت ہر مہینے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافی بوجھ ڈال دیتی ہے۔

حکومت کی تبدیلی کے بعد امکان تھا کہ شاید نیا حکمران اتحاد یہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا کلہاڑا نہ چلائے مگر موجودہ حکومت کو بھی عوام پر ترس نہ آیا۔

نیپرا کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں دو روپے چھیاسی پیسے اضافہ مارچ کے فیول ایڈ جسٹمنٹ ہے جس سے بجلی کے صارفین سے انتیس ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ صارفین پر ڈالا جائے گا۔

بجلی کی قیمت بڑھانے سے متعلق نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر27اپریل کو سماعت کی تھی۔۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا تاہم وہ بھی مہنگائی وار سے بچ نہ سکے انکےلئے الگ سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیاہے۔

شہر قائد کے بجلی صارفین کےلئے بجلی ایک روپے اڑتیس پیسے مہنگی کی گئی ہے اورکراچی کی فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی گئی۔۔۔اس سے صارفین پر 1ارب 58کروڑروپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

کے الیکٹرک کی طرف سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3روپے 15پیسے اضافہ مانگا گیا تھا، بتایا گیا ہے نیپرا نے زیادہ اضافہ نہیں کیاہے۔

Comments are closed.