میرے بیٹے سوشل میڈیا پر نہیں ہیں اور نہ ہی سوشل اکاوئنٹ ہے، جمائمہ خان

فوٹو: فائل

لندن( ویب ڈیسک)عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے ایک بار پھر وضاحت کی ہے کہ میرے بیٹے سوشل میڈیا پر نہیں ہیں اور نہ ہی سوشل اکاوئنٹ ہے، جمائمہ خان نے ایک جعلی اکاوئنٹ کی بھی نشاندہی کی ہے۔

جمائمہ خان نے ٹوئٹر پر بیان میں ہی واضح کیاہے کہ اُن کے دونوں بیٹوں کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، ٹوئٹر پر عمران خان اور جمائما کے بیٹوں کے نام سے منسوب اکاؤنٹس پر اُن کی پُرانی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔

جس اکاوئنٹ کا ذکر ہوا ہے اس اکاوئنٹ سے دونوں بھائیوں کی تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں عیدالفطر کی مبارکباد دی گئی تاہم جمائمہ خان نے ان اکاؤنٹس کا جعلی قرار دے دیا ہے۔

http://

جمائمہ خان نے اپنے بیٹے کے نام سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ جعلی اکاؤنٹ ہے، براہ کرم رپورٹ کریں۔،
اُنہوں نے مزید کہا کہ خدا کا شکر ہے، میرے بچے سوشل میڈیا پر نہیں ہیں۔

جمائمہ خان کے بیٹے کے نام سے منسوب دوسرے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا گیا کہ وہ عید پر اپنے والد عمران خان کو بہت یاد کررہے ہیں، انھوں نے اس اکاؤنٹ کو بھی جعلی قرار دیتے ہوئے جمائما نے اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ جمائمہ اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، جمائمہ نے عمران خان کے ساتھ 1995 سے 2004 تک 9 سال لاہور میں گزارے، ان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم اور والدہ کے پاس رہتے ہیں۔

0Shares

Comments are closed.